ٹرمپ کی صاحبزادی ٹیفانی کی افریقی نوجوان سے شادی کی خبریں سرگرم

ْدونوں کی ملاقات تعطیلات کے دوران یونان میں ہوئی،جوڑے کادوستی کو شادی میں بدلنے کا فیصلہ

بدھ 5 دسمبر 2018 12:32

ٹرمپ کی صاحبزادی ٹیفانی کی افریقی نوجوان سے شادی کی خبریں سرگرم
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2018ء) امریکی ذرائع ابلاغ میں ان دنوں عالمی اور امریکی سیاست کے ساتھ ساتھ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے خاندان میں ایک نئے فرد کے اضافے کی خبریں بھی کافی گرم ہیں۔ اطلاعات کے مطابق امریکی صدرکی دوسری صاحب زادی ٹیفانی کی ایک لبنانی اور افریقی نڑاد نوجوان سے ہوئی ہے اور وہ دونوں دوستی کو شادی میں بدلنے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق لبنانی نڑاد نوجوان کے ساتھ دوستی کرنے والی امریکی صدر کی بیٹی ٹیفانی امریکی ٹی وی سٹار اور اداکارہ مارلا مابلز سے ہیں۔ انہیں کچھ عرصہ قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے طلاق دے دی تھی۔ جب کہ نوجوان کا تعارف مائیکل بولص کے نام سے کی گئی ہے۔ دونوں کی ملاقات گذشتہ جون میں یونان میں تعطیلات کے دوران ہوئی۔ ان تعطیلات میں امریکی پاپ موسیقارہ لینڈ لوھان سمیت کئی دوسرے اہم افراد بھی موجود تھے جس کے بعد دونوں نے اب اپنی دوستی کو شادی میں بدلنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔