شاہ رخ خان اور امیتابھ بچن کے فلم ’’بدلا‘‘ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کا امکان

بدھ 5 دسمبر 2018 12:44

شاہ رخ خان اور امیتابھ بچن کے فلم ’’بدلا‘‘ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہونے ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2018ء) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان اور امیتابھ بچن کے ہدایت کار سوجوئے گھوش کی فلم ’’بدلا‘‘ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار امیتابھ بچن اور تاپسی پنو ہدایت کار سوجوئے گھوش کی فلم ’’بدلا‘‘ کا حصہ ہیں جبکہ اس متعلق پہلے خبریں سامنے آرہی تھیں کہ فلم میں اداکار شاہ رخ خان مختصر کردار ادا کریں گے لیکن اب فلم ساز ان کا کردار بڑھانا چاہتے ہیں جس میں شاہ رخ تاپسی پنو کے شوہر کا کردار ادا کریں گے۔ یہ تھرلر فلم ہسپانوی فلم ’’کونٹراٹیمپو‘‘ کا ہندی ریمیک ہے جس میں امیتابھ بچن وکیل کا کردار ادا کریں گے جو نوجوان شخص کی موت کا معمہ حل کرتے ہوئے دکھائی دیں گے۔