بحرالکاہل میں 7.6 شدت کے زلزلے کے بعد نیو کیلڈونیا کے ساحلی علاقوں کے لئے سونامی وارننگ جاری

بدھ 5 دسمبر 2018 12:44

بحرالکاہل میں 7.6 شدت کے زلزلے کے بعد نیو کیلڈونیا کے ساحلی علاقوں کے ..
نیو کیلڈونیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2018ء) بحرالکاہل میں 7.6 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی۔یو ایس جیولیجیکل سنٹر کے مطابق زلزلہ بحرالکاہل کے جنوب اور لائلٹی آئی لینڈز اور نیو کیلڈونیا سے 155 کلو میٹر دور زیر سمندر آیا ہے جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 7.6 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

پیسیفک سونامی وارننگ سنٹر کے مطابق زلزلے سے نیو کیلڈونیا کے ساحلوں کے قریب ایک سے تین میٹر بلند سمندری لہریں پیدا ہونے کی وجہ سے سونامی وارننگ جاری کی گئی۔سمندر لہروں کے اثرات جزائر فجی تک محسوس کیئے گئے۔

متعلقہ عنوان :