ایرانی صدرکی خلیجی ممالک کی بیرون ملک تیل کی سپلائی روکنے کی دھمکی

ایرانی تیل برآمد کی جازت نہ دی گئی تو پھر خلیج بھی ایسا کرنے سے قاصر رہے گا،حسن روحانی کا خطاب

بدھ 5 دسمبر 2018 12:52

ایرانی صدرکی خلیجی ممالک کی بیرون ملک تیل کی سپلائی روکنے کی دھمکی
ْتہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2018ء) ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ان کے ملک کو تیل برآمد کرنے کی اجازت نہ دی گئی تو پھر خلیج سے کوئی بھی تیل برآمد نہیں کر سکے گا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر نے یہ دھمکی ایک خطاب کے دوران دی ہے، جسے سرکاری ٹیلی وژن پر براہ راست نشر کیا گیا ۔ امریکی حکام ایرانی تیل کی درآمد کو صفر کی سطح پر لانا چاہتے ہیں۔ اس کا مقصد ایران کی اقتصادیات کو کمزور کرتے ہوئے خطے کے ممالک میں اس کے اثرو رسوخ کو کم کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :