کرپشن کرنے پر انہیں شرم نہیں آنی

ہم گورنر ہاؤس کے سامنے جا کر خود کُشی کر لیتے ہیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 5 دسمبر 2018 12:39

کرپشن کرنے پر انہیں شرم نہیں آنی
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 دسمبر 2018ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے تجزیہ کار سعید قاضی نے رانا ثنا ء اللہ خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ان کی اپنی یہ حالت ہے کہ ماڈل ٹاؤن میں کیے گئے چودہ قتل میں یہ براہ راست ذمہ دار ہیں، پوری پولیس ان کے ساتھ تھی۔ جس پر پروگرام میں موجود چوہدری غلام حسین نے کہا کہ شہباز شریف کو کل عدالت میں پیش کرنا ہے تو اس کے بعد وہ غالباً جیل میں چلے جائیں گے۔

ان کے خلاف سارے کیسز بن گئے ہیں، جن کی بنیاد پر عدالت سے ان کا مزید ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔ جو کام ایک ایک ارب روپے میں ہو رہے تھے وہ چودہ چودہ ارب روپے میں کروائے گئے۔ چوہدری غلام حسین نے کہا کہ ان لوگوں کو تو اتنی کرپشن کرنے اور قوم کا پیسہ لُوٹنے پر بھی کوئی شرم نہیں آتی ، ہم ہی گورنر ہاؤس کے سامنے جا کر خود کُشی کر لیتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بہت سے جرائم کیے گئے۔

شہباز شریف کے خلاف صاف پانی اور آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل سمیت بھی کئی اسکینڈلز ہیں جبکہ نیب کی جانب سے صاف پانی اسکینڈل کا ریفرنس درج کروادیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ خواجہ برادران کے بھی بُرے دن آنے والے ہیں کیونکہ خواجہ سعد رفیق کے فرنٹ مین قیصر امین بٹ نیب کی زیر حراست ہیں اور وہ بار بار ایک ہی بات کہہ رہا ہے کہ یہ لوگ مجھے قتل کروا دیں گے انہوں نے پہلے بھی بہت سے قتل کروائےہیں لہٰذا مجھے بچا لیں۔

چوہدری غلام حسین نے مزید کہا کہ ہائیکورٹ میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف ایک رٹ پٹیشن دائر ہونے والی ہے جس میں کہا جائے گا کہ اسد قیصر نے کرپشن کے الزام میں گرفتار شہباز شریف کے پراڈکشن آرڈر کیوں جاری کیے؟ حالانکہ اسمبلی میں نہ تو کوئی قانون سازی ہو رہی ہے نہ ہی کوئی بجٹ اجلاس اور نہ ہی کوئی قانون میں ترمیم ہو رہی ہے۔ لہٰذا شہباز شریف کے پراڈکشن آرڈر جاری نہیں ہونے چاہئیں۔