حکومت مقامی سطح پر اعلیٰ تعلیمی اداروں کا نیٹ ورک قائم کرتے ہوئے عوامی سہولتوں میں اضافہ کی راہ پر گامزن ہے،

وژن 2025ء میں تعلیمی ترقی کو اولین حیثیت دی گئی ہے وفاقی وزیرمنصوبہ بندی ،ترقی واصلاحات مخدوم خسرو بختیار

بدھ 5 دسمبر 2018 13:48

حکومت مقامی سطح پر اعلیٰ تعلیمی اداروں کا نیٹ ورک قائم کرتے ہوئے عوامی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2018ء) وفاقی وزیرمنصوبہ بندی ،ترقی واصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت مقامی سطح پر اعلیٰ تعلیمی اداروں کا ایک نیٹ ورک قائم کرتے ہوئے عوامی سہولتوں میں اضافہ کی راہ پر گامزن ہے، وژن 2025ء میں تعلیمی ترقی کو اولین حیثیت دی گئی ہے اورپاکستان کے تمام اضلاع کی سطح پر یونیورسٹی سب کیمپس کا قیام علاقائی ترقی کی راہ پر ایک اہم قدم ثابت ہو گا، ملک بھر میں تعلیم کے شعبے کوبہتربنانے کے لئے موجودہ حکومت نے ملک میں یکساں نصاب رائج کرنے پر عمل پیرا ہے ۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے گزشتہ روز سنٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں وفاقی وزارتوں اور صوبائی محکموں کے اعلی حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں تعلیم ، ذرائع ابلاغ اور علاقائی ترقی سے متعلق منصوبے پیش کیے گئے۔سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں ایجوکیشن ڈو یژن کی جانب سے 2 منصوبے پیش کیے گئے ، جس میں پہلا منصوبہ پائیدار ترقی کے مقاصد کے حصول کے لیے وفاقی دارلحکومت ، گلگت بلتستان ، فاٹا اور آزاد کشمیر کی مقامی کمیونٹی کو بنیادی تعلیم کی سہولیات فراہم کرنے اور تعلیمی شعبے سے متعلق انسانی ترقی کے انڈیکیٹرز کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرنے کے لیی2 ارب 60 کروڑ روپے مختص کیے گئے جس کو اجلاس میں منظور کر لیا گیا۔

ملک بھر میں بنیادی تعلیمی سکولوں کے قیام کے لیے ایجوکیشن ڈویژن کی جانب سے 4 ارب 5 کروڑ7 لاکھ روپے کی لاگت کا منصوبہ پیش کیا گیا جسے مزید منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :