سیکرٹری ہیلتھ میجرجنرل مسعودملک کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سہنسہ کا دورہ

ہسپتال کی مختلف وارڈزمیںجاکر مریضوںکودی جانے والی سہولیات اوران کی خیروعافیت بھی دریافت کی

بدھ 5 دسمبر 2018 13:54

کوٹلی/سہنسہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2018ء) سیکرٹری ہیلتھ میجرجنرل مسعودملک کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سہنسہ کا دورہ۔ دورہ کے دوران انہوںنے ہسپتال کی مختلف وارڈزمیںجاکر مریضوںکودی جانے والی سہولیات اوران کی خیروعافیت بھی دریافت کی۔سیکرٹری ہیلتھ میجرجنرل مسعودملک نے فری ایمرجنسی و دیگر شعبوں کا معائنہ بھی کیا۔

سیکرٹری ہیلتھ میجرجنرل مسعودملک نے اس موقع پرہسپتال انتظامیہ کوہدائت جاری کی کہ وہ مریضوںکے ساتھ ہرممکن تعاون کریںتاکہ مریضوںکوکسی بھی قسم کی مشکلات پیش نہ آسکیں۔ اس موقع پرڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرسیدشفقت شاہ،ایم ایس طارق جاوید،ڈپٹی ایم ایس ملک ابصار،ایڈیشنل ڈی ایچ اوڈاکٹرسردارنصراللہ خان، ڈاکٹر سفارش ودیگرمتعلقین بھی موجودتھے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری ہیلتھ آزادکشمیرمیجرجنرل مسعودملک نے ہسپتال کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر نے شعبہ صحت کی طرف پوری توجہ مبذول کر رکھی ہی ڈاکٹرز حضرات اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے خدمت خلق کررہے ہیں ہمار ا مشن ایک صحت مند قوم تیار کرنا ہے موجودہ حکومت عام آدمی کو صحت کی بنیادی سہولیات بہم پہنچانے کے لیے کو شاں ہے فری ایمر جنسی سروسز کے ذریعے ہزاروں زندگیوں کو محفوظ بنایا گیا ہے سیکرٹری ہیلتھ میجرجنرل مسعودملک نے کہاکہ ہسپتالوںکے ڈاکٹرزمریضوںسے شفقت ،ہمدردی اوراعلیٰ اخلاق کامظاہرہ کریں آزاد کشمیر میںمریضوںکوزیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کے لیے منظم اوراعلیٰ حکمت عملی پرعمل ہورہاہے موجودہ حکومت آزادکشمیربھرمیںصحت پربھرپورتوجہ دے رہی ہے انہوںنے کہاکہ شعبہ صحت میںبہتری کی گنجائش ہمیشہ باقی رہتی ہے ایک ڈاکٹرسے زیادہ محکمہ صحت کے مسائل اورضروریات کوئی نہیںجان سکتا سیکرٹری ہیلتھ میجرجنرل مسعودملک نے کہا کہ ڈاکٹرز مریضوں کی نگہداشت اور دیکھ بھال کے لیے اپنی پوری توجہ توانائیوں اور صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو تمام تر سہولیات بہم پہنچائی جائیں اور سٹاف کی حاضری کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :