Live Updates

عمران خان کے بیان پر ردعمل جہانگیر ترین دے رہے ہیں ،ْمریم اور نگزیب

حکومت کو جہانگیر ترین صاحب حکم دیں گے تو وہ اساتذہ کے پاس جائے گی ،ْ میڈیا سے گفتگو شہباز شریف کے طبی معائنے کیلئے جلد بورڈ بنا کر طبی معائنہ کرایا جائے،عمران خان نے این آراو اپنی باجی علیمہ کو دیا ہے ،ْمطالبہ

بدھ 5 دسمبر 2018 14:10

عمران خان کے بیان پر ردعمل جہانگیر ترین دے رہے ہیں ،ْمریم اور نگزیب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے الیکشن سے متعلق بیان پر ردعمل بھی جہانگیر ترین دے رہے ہیں۔ بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر اطلاعات اور وزیر تعلیم غائب ہیں، کہیں نظر نہیں آرہے ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ ڈی چوک میں اساتذہ بیٹھے ہیں اور حکومتی وزیر ان کی نہیں سن رہے ،حکومت کو جہانگیر ترین صاحب حکم دیں گے تو وہ اساتذہ کے پاس جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مریم نواز الیکشن سے قبل اپنے والد کے ساتھ سرگرم تھیں،وہ کلثوم نواز کی بیٹی ہیں اور گھر میں سانحے کی وجہ سے صدمے میں ہیںاور اپنے والد کے ساتھ احتساب کا سامنا کر رہی ہیں۔ترجمان (ن )لیگ نے کہا کہ سودن کی کارکردگی اور حکومت کی نااہلی عوام کے سامنے ہے، نیب اور حکومت کا گٹھ جوڑ نیب پراسیکیوٹر کے استعفے سے سامنے آگیا۔مریم اورنگزیب نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ شہباز شریف کے طبی معائنے کیلئے جلد بورڈ بنا کر طبی معائنہ کرایا جائے،عمران خان نے این آراو اپنی باجی علیمہ کو دیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات