حسین نواز ہی آ جاتے تو مسئلہ حل ہو جاتا ،ْجج ارشد ملک

بدھ 5 دسمبر 2018 14:10

حسین نواز ہی آ جاتے تو مسئلہ حل ہو جاتا ،ْجج ارشد ملک
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2018ء) احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے کہا ہے کہ حسین نواز ہی آ جاتے تو مسئلہ حل ہو جاتا۔

(جاری ہے)

بدھ کو احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کا فلیگ شپ ریفرنس میں اپنے ریمارکس میں کہا کہ حسین نواز ہی آ جاتے تو مسئلہ حل ہو جاتا، ٹرائل کے دوران قطری ہی آ جاتا تو بھی مسئلہ حل ہو جاتا۔نواز شریف کے خلاف احتساب عدالت میں فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت ہوئی جو احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے کی۔عدالت میں نواز شریف کا بطور ملزم تحریری بیان یو ایس بی میں جمع کرا دیا گیا، نواز شریف کی جانب سے دیے گئے جواب کمپیوٹر پر ٹائپ کیے گئے۔