سلمان خان مسلسل تیسری بار فوربس کی فہرست میں زیادہ کمائی کرنے والے بھارتی سلبرٹیز میں پہلے نمبر پر، شاہ رخ خان دوسرے سے 13ویں نمبر پر چلے گئے

بدھ 5 دسمبر 2018 14:29

سلمان خان مسلسل تیسری بار فوربس کی فہرست میں زیادہ کمائی کرنے والے ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2018ء) بالی وڈ اداکار سلمان خان مسلسل تیسری بار فوربس انڈیا کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی100 سلبرٹیز کی فہرست میں پہلے اور شاہ رخ خان دوسرے سے 13ویں نمبر پر آگئے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فوربس انڈیا کی 100 شخصیات کی یہ فہرست گزشتہ سال یکم اکتوبر سے رواں سال 30 ستمبر کے عرصے کے دوران کی گئی کمائی پر ترتیب دی گئی ہے جس میں اداکار سلمان خان نے سب سے زیادہ 253.25 کروڑ روپے کمائے اور مسلسل تیسری بار سب سے زیادہ کمائی کرنے میں پہلے نمبر پر برقرار رہے جبکہ شاہ رخ خان سہ ماہی اس فہرست میں سال دوسرے نمبر پر تھے جو اب 13ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں اور اس سال بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی 228.09 کروڑ کی کمائی کے ساتھ دوسرے، اکشے کمار 185کروڑ کے ساتھ تیسرے اور دیپیکا پڈوکون 112.8 کروڑ کما کر چوتھے نمبر پر آگئی ہیں۔