ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کی زیر صدارت منی لانڈرنگ روکنے کیلئے بنائی گئی ٹاسک فورس کا اجلاس

منی لانڈرنگ روکنے سے متعلق تجاویز پر غور کیا گیا،ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی‘ کیپٹن (ر) فضل اصغر

بدھ 5 دسمبر 2018 14:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2018ء) منی لانڈرنگ روکنے کیلئے بنائی گئی صوبائی ٹاسک فورس کااجلاس ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کیپٹن (ر)فضیل اصغر کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں کمیٹی کے ممبران سمیت دیگر نے شرکت کی ۔ اجلاس میں منی لانڈرنگ روکنے سے متعلق تجاویز پر غور کیا گیا ۔

(جاری ہے)

کیپٹن (ر) فضل اصغر نے کہا کہ منی لانڈرنگ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ اجلاس میں سپیشل سیکرٹری داخلہ طارق محمود جاوید،ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر آصف طفیل ،ڈپٹی سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احسن منیر بھٹی ،سیکشن آفیسر احمد بلال ،ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ، ڈائریکٹر ایف آئی اے اورڈائریکٹر آئی بی سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :