شادی کا خواہشمند نوجوان کھمبے پر چڑھ گیا

نوجوان کا کہنا ہے کہ نیچے نہیں آؤں گا جس نے بات کرنی ہے فون پر کرے،نوجوان کی موٹر سائیکل سے نشے کا سامان بر آمد

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 5 دسمبر 2018 14:50

شادی کا خواہشمند نوجوان کھمبے پر چڑھ گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 دسمبر 2018ء) کراچی کے علاقے میں ایک نوجوان کھمبے پر چڑھ گیا۔میڈیارپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کراچی کے علاقے میں ایک نوجوان کھمبے پر چڑھ گیا جس کو دیکھتے ہی کئی لوگ وہاں جمع ہو گئے تاہم نوجوان نے کسی بھی صورت میں کھمبے سے نیچے اترنے سے انکار کر دیا ہے۔علاقے کا کونسلر بھی نوجوان کو منانے کے لیے موقع پر پہنچ گیا تاہم نوجوان نے نیچے آنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ مجھ سے جس نے بھی بات کرنی ہے فون پر کرے۔

نوجوان نے کھمبے سے فون نمبر نیچے پھینکا اور کہا کہ جس نے بھی بات کرنی ہے مجھ سے فون پر بات کرے۔نوجوان کا نام شاکر بتایا جا رہا ہے اور وہ کراچی کے علاقے کورنگی میں ایک فیکٹری میں ملازم ہے۔نوجوان کی موٹر سائیکل سے نشے کا سامان بھی ملا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ نشے کا عادی ہے۔

(جاری ہے)

کھمبے پر چڑھے نوجوان کا کہنا ہے کہ میری شادی کروائی جائے تاہم نوجوان کے بیانات بھی بدلتے رہتے ہیں۔

کبھی نوجوان کہتا ہے کہ میری شادی کروا اور کبھی کہتا ہے کہ علاقے کا ایس ایچ او تبدیل کیا جائے۔پولیس نے کھمبے کی بجلی بھی معطل کروا دی ہے جب کہ نوجوان کی موٹر سائیکل قبضے میں لے لی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شاکر نامی نوجوان کسی سے شادی کرنا چاہتا ہے تاہم ابھی تک ان کے گھر سے کسی نے رابطہ نہیں کیا۔واضح رہے اس سے قبل بھی کئی ایسے واقعات پیش آ چکے ہیں۔

لاہور میں بیماری اور اہل خانہ کے رویے سے دلبرداشتہ نوجوان بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا تھا۔شہریوں نے خود کشی کی کوشش ناکام بنا دی۔خود کشی کرنے والے نوجوان سے متعلق بتایا جا رہا ہے کہ منیر آباد گلی نمبر 9 کا رہائشی مرگی کا مریض رضوان گذشتہ روز اپنے محلے میں بجلی کے پو چڑھ گیا اور یہ کہتے ہوئے چھلانگ لگانے کی کوشش کہ وہ بیمار ہے اور اس وجہ سے گھر والے اس کی عزت نہیں کرتے۔ اور بیماری کا جواز بنا کر اس کی شادی بھی نہیں کرتے۔شہریوں نے نوجوان سے متعلق پولیسکو فوری طور پر اطلاع دی۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر نوجوان کو سمجھایا اور کھمبے سے نیچے اتار لیا۔