امریکا میں داعش کی مدد کرنے پر فوجی کو 25 برس قید کی سزا

بدھ 5 دسمبر 2018 15:20

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2018ء) امریکا میں داعش کی معاونت پر ایک امریکی فوجی کو25 برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق 35 سالہ اکائیکا ایرک کانگ 2016ء کے اوائل سے داعش کیلئے ہمدردی رکھتا ہے اور وہ باقاعدگی سے اس گروہ کی ویڈیوز دیکھا کرتا تھا۔

(جاری ہے)

اس پر یہ جرم ثابت ہوا ہے کہ وہ داعش کی مدد کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ علاوہ ازیں وہ عوامی مقامات پر حملوں کے علاوہ ایک فوجی پریڈ کو بھی نشانہ بنانا چاہتا تھا۔ کانگ کو ایک تقریب اور داعش میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرنے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :