Live Updates

حکو مت گرانے کیلئے وزیراعظم عمران خان کی قا بلیت اور ان کی کا بینہ ہی کا فی ہے ، مریم ا ورنگزیب

وزیر اعظم عمران خان کے الیکشن سے متعلق بیان پر ردعمل بھی جہانگیر ترین دے رہے ہیں، نیب اور حکومت کا گٹھ جوڑ نیب پراسیکیوٹر کے استعفے سے سامنے آگیا ، میڈیا سے گفتگو

بدھ 5 دسمبر 2018 16:49

حکو مت گرانے کیلئے وزیراعظم عمران خان کی قا بلیت اور ان کی کا بینہ ہی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے الیکشن سے متعلق بیان پر ردعمل بھی جہانگیر ترین دے رہے ہیں،عمرا ن خان کو ان کی بیوی بتاتی ہے کہ وہ وزیراعظم ہیں حکو مت گرانے کیلئے وزیراعظم عمران خان کی قا بلیت اور ان کی کا بینہ ہی کا فی ہے اپو زیشن کو زحمت ہی نہیں کرنی پڑئے گی اس کا م کیلئے ۔

احتساب عدا لت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک با ت طے ہو چکی ہے کہ وزیراعظم عمرا ن خان کیا کر رہے ہیں کیا سوچ رہے ان کو خود معلو م نہیں دو دن قبل ٹی وی پر بیا ن دیا کہ وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ ڈالر کی قیمت بڑھ رہی ہے اس کے دو دن بعد ہی کہا کہ ٹی وی سے پتہ چلا کہ ڈالر کی قیمت بڑھ چکی ہے کبھی انہیں بیو ی کے ذریعے پتہ چلتا ہے کہ وہ وزیر اعظم ہیں ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ سب سے قابل غور بات یہ ہے کہ وزیراعظم عمرا ن خان نے کہا کہ الیکشن جلد ہو سکتے ہے جس وزیر اعظم کو اپنی حکو مت کی مدت پو ر ی کر نے پر ہی یقین نہ ہو ں اس حکو مت کو گرانے کی اپو زیشن جما عتوں کو کیا ضرورت ہے کیو ں کہ حکو مت کو گرانے کے لئے عمران خان کی قابلیت اور ان کی کا بینہ کی کارکردگی ہی کا فی ہے انہو ں نے مزید کہا کہ وفاقی وزیر اطلاعات اور وزیر تعلیم غائب ہیں، کہیں نظر نہیں آرہے ہیںڈی چوک میں اساتذہ بیٹھے ہیں اور حکومتی وزیر ان کی نہیں سن رہے ،حکومت کو جہانگیر ترین صاحب حکم دیں گے تو وہ اساتذہ کے پاس جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز الیکشن سے قبل اپنے والد کے ساتھ سرگرم تھیں،وہ کلثوم نواز کی بیٹی ہیں اور گھر میں سانحے کی وجہ سے صدمے میں ہیںاور اپنے والد کے ساتھ احتساب کا سامنا کر رہی ہیں نیب اور حکومت کا گٹھ جوڑ نیب پراسیکیوٹر کے استعفے سے سامنے آگیا۔مریم اورنگزیب نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ شہباز شریف کے طبی معائنے کے لیے جلد بورڈ بنا کر طبی معائنہ کرایا جائے،عمران خان نے این آراو اپنی باجی علیمہ کو دیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات