بھٹوخاندان اور پیپلزپارٹی کی قربانیوں سے پاکستان میں جمہوریت کاوجودقائم ہے ،رضا ربانی

پیپلزپارٹی ملک وقوم کی ترقی کیلئے مثبت اقدامات اٹھاتی رہے گی،سابق چیئرمین ممبرسینٹ

بدھ 5 دسمبر 2018 17:07

بھٹوخاندان اور پیپلزپارٹی کی قربانیوں سے پاکستان میں جمہوریت کاوجودقائم ..
سانگلہ ہل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2018ء) سابق چیئرمین ممبرسینٹ میاں رضاربانی نے کہاہے کہ بھٹوخاندان اورپاکستان پیپلزپارٹی کی قربانیوں کی بدولت آج بھی پاکستان میں جمہوریت کاوجودقائم ہے اوریہ بات ایک حقیقت اورروزروشن کی طرح عیاں ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی ملک کے کروڑوں دلوں پر حکمرانی کرتی ہے اورپاکستان پیپلزپارٹی کے ملک وقوم کے مفادات کے منصوبوں کوکبھی فراموش نہیںکیاجاسکتاجوکہ ملکی تاریخ کاایک سنہری باب ہیں حکومت کو مخالفین کو بے جا انتقامی نشانہ بنانے کی بجائے ملکی ترقی اور خوشحالی پرتوجہ دینی چاہیے بے جاپالیسیوں کوشروع کرکے وقت کا ضیاع کسی طرح بھی ملک وقوم کی خدمت کے زمرے میں نہیں آتا۔

وہ پاکستان پیپلزپارٹی صوبائی حلقہ131سانگلہ ہل کے ٹکٹ ہولڈراور ڈپٹی جنرل سیکرٹری پی پی لاہورڈویژن محمدصدیق وائیں سے ملاقات کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کررہے تھے اس موقع پر برسٹرعامر ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری پنجاب ودیگررہنمابھی موجودتھے میاں رضاربانی نے مزیدکہاکہ موجودہ وزراء کوپارٹی بعث پرجذباتی خطاب سے ماحول خراب نہیں کرناچاہئے اس سے دنیاوالوں کو کوئی اچھاتاثرنہیں ملتا۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی ملک وقوم کی ترقی کیلئے مثبت اقدامات اٹھاتی رہے گی۔انہوں نے کہاکہ چئیرمین بلاول بھٹوکے ملک بھرکے دورے پارٹی میں ایک نئی روح پھونکیں گے اورجلد ان شاء اللہ پیپلزپارٹی پہلے کی طرح مضبوط اورروشن نظرآئے گی سیاست میں پارٹیوں کو اونچ نیچ کا سا منا ہو تا ر ہتا ہے ۔ لیکن پیپلزپارٹی آج بھی ملک میں بڑی جمہوری اورملک گیرجماعت ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ ذوالفقارعلی بھٹوشہیدکاعوام کے ساتھ پھول اورخوشبوکی طرح کارشتہ ہے۔جس طرح خوشبوپھول سے علیحدہ نہیں ہوسکتی اسی طرح بھٹوشہید کوعوام کے دلوں سے نہیں نکالاجاسکتا۔پاکستان پیپلزپارٹی آج بھی کوہ ہمالیہ کی طرح بلنداورمضبوط ہے۔