نک جونز پریانکا چوپڑا کو دلہن کے روپ میں دیکھ کر اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے

پریانکا چوپڑا کو عروسی لباس میں دیکھتے ہی نک جونز کے آنسو چھلک پڑے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 5 دسمبر 2018 16:53

نک جونز پریانکا چوپڑا کو دلہن کے روپ میں دیکھ کر اپنے جذبات پر قابو ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 دسمبر2018ء) بالی ووڈ اسٹار پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونز شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی سابق ملکہ حسن اور بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا امریکی گلوکار نک جونز کے دل کی ملکہ بن گئیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پریانکا چوپڑا کے دولہا جونز کی شادی میں دولہے کی روتے ہوئے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔

ویڈیو میں پریانکا چوپڑا کو سفید رنگ کے عروسی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے اور وہ اس روپ میں بہت خوبصورت لگ رہی ہیں جب کہ وہ اپنی والدہ کے ہمراہ شادی کے مقام پر جا رہی ہیں،ویڈیو میں دولہا نک جونز اپنی دلہن کا انتظا ر کر رہے ہی ہیں اور اس موقع پر ان کے چہرے پر مسکراہٹ بھی ہے اور ان کی آنکھوں میں نمی بھی واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

نک جونز اپنی دلہن کو عروسی لباس میں اپنی دلہن دیکھ کر جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور ان کے آنسو چھلک پڑے۔

نک جونز کے آنسو صاف کرنے کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پرنکا چوپڑا اور نک جونز کی شادی کی تقریب ریاست راجستھان کے شہر جودھ پور میں عیسائی رسومات کے تحت ہوئی جس میں پریانکا اور نک جونز کے عزیز و اقارب سمیت مشہور شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس نے اپنی شادی کو یادگار بنانے کیلئے کروڑوں روپے خرچ کرڈالے۔

پریانکا کی شادی کی رسومات 2 اور 3 دسمبر کو بھارتی شہر جودھ پور کے امیدبھون پیلس میں ہوئیں۔ رپورٹ کے مطابق اسٹار جوڑی نے شادی کی تقریبات کیلئے 29 نومبر سے 3 دسمبر تک پورا پیلس بک کرا یا گیا،جس میں 64 لگژری کمرے اور سوئٹس شامل ہیں۔ ایک کمرے کا ایک رات کا کرایہ 47 ہزار روپے سے زائد اور لگڑری سوئٹس کا کرایہ 65 ہزار روپے سے زائد ہے جبکہ کچھ کمروں کا ایک رات کا کرایہ لاکھوں میں بھی ہے۔ہوٹل کے 5 روز کے کرائے کی مجموعی رقم تقریبا 3 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے تاہم یہ صرف دولہا دلہن اور مہمانوں کے ہوٹل میں رہنے کا خرچہ ہے جبکہ شادی کی دیگر رسموں کے دوران ہونے والی سجاوٹ اور فنکشن وغیرہ پر بھی لاکھوں روپے خرچ کئے گئے۔