Live Updates

چیف جسٹس کا شکرگزار ہوں جنہوں نے پانامہ کیس کا فیصلہ دے کر نئے پاکستان کی بنیاد رکھی

وزیراعظم عمران خان کا بڑھتی آبادی پر سمپوزیم کی تقریب سے خطاب

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 5 دسمبر 2018 17:09

چیف جسٹس کا شکرگزار ہوں جنہوں نے پانامہ کیس کا فیصلہ دے کر نئے پاکستان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 دسمبر 2018ء) : وزیراعظم عمران خان نے بڑھتی ہوئی آبادی پر سمپوزیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس کا شکریہ اداکیا اور کا کہ شکر ہے آپ نے آج مجھے یہاں بلایا ، کورٹ روم نمبر ون میں نہیں بلایا۔ تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں چیف جسٹس کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے پانامہ کیس کا فیصلہ دے کر نئے پاکستان کی بنیاد رکھی۔

ہم پاکستان کو مدینہ جیسی ریاست بنانے کے لیے کوششیں کرتے رہیں گے۔ انہوں نےکہا کہ جمہوری حکومت صرف اپنے لیے پانچ سال کا سوچتی ہے۔ یہاں ہمارے ملک میں انتخابات ہوتے تھے لیکن قانون پر عملدرآمد نہیں ہوتا تھا۔ شارٹ ٹرم سوچ کی وجہ سے ہی ہم مشکلات کا شکار ہوئے۔ جب منگلا اور تربیلا ڈیمز بنے تب پاکستان میں آگے کا سوچا جاتا تھا۔

(جاری ہے)

لیکن اب جمہوری حکومتیں صرف پانچ سال کا سوچتی تھیں کہ اب ہمیں اگلا الیکشن جیتنے کے لیے کیا کرنا ہے۔

ایوب خان محدود سوچ نہیں رکھتے تھے، 60 کی دہائی میں پاکستان بھرپور ترقی کر رہا تھا۔ وزیراعظم نے کہا کہ میرے کانوں نے یہ بھی سنا کہ اچھا ہوا بنگلہ دیش الگ ہو گیا وہ پاکستان پر بوجھ تھا۔ جن بوتل سے نکل چکا ہے ، اب کوئی نہیں سوچے گا کہ وہ قانون سے بالاتر ہے۔ سی ڈی اے میرے نیچے ہے ، پھر بھی آپ کو بتاتا ہوں کہ عمران خان نے یہاں غلطی کی۔ میرے ماتحت ادارہ سی ڈی اے آج عدالت کو بنی گالہ کی صورتحال بتا رہا ہے ایسا پہلے کبھی دیکھنے میں نہیں آیا۔

جمہوریت اور قانون کی حکمرانی لازم و ملزوم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چائنہ نے ترقی سرمایہ کاری کی وجہ سے کی۔ یاد رہے کہ اسلام آباد میں عدالت عظمیٰ میں بڑھتی ہوئی آبادی پر سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں وزیراعظم عمران خان ، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور معروف عالم دین مولانا طارق جمیل سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات شریک ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات