شوگر ملوں کی بندش کے خلاف عوامی راج پارٹی کی جانب سے احتجاجی دھرنا

بدھ 5 دسمبر 2018 18:20

مظفر گڑھ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2018ء) شوگر ملوں کی بندش کے خلاف جمشید دستی کی قیادت میں عوامی راج پارٹی کی جانب سے احتجاجی دھرنا دیا گیا۔شوگر ملیں نہ کھلنے پر کچہری چوک پر جمشیددستی کی قیادت میں عوامی راج پارٹی نے احتجاجی دھرنا دیا۔

(جاری ہے)

دھرنے میں کاشتکاروں اور پارٹی کارکنوں نے شرکت کی۔دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی،چوہدری عامر کرامت ،صفدر پہوڑ، عابد ملانہ ودیگر کا کہنا تھا کہ شوگر ملز تاحال نہ کھلنے پر گنے کے کاشتکاروں کو بھاری مالی نقصان برداشت کرنا پڑرہا ہے۔

متعلقہ عنوان :