اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ شرجیل خان نے اپنی غلطی تسلیم کرلی

بدھ 5 دسمبر 2018 18:30

اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ شرجیل خان نے اپنی غلطی تسلیم کرلی
لاہور۔5 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2018ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز اوپنر اور پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا پانے والے شرجیل خان نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو لکھے گئے اپنے خط میں اپنی غلطی کو تسلیم کرلیا ہے ، شرجیل خان پر ڈھائی سال سپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث ہونے کی بنائر پر معطلی سمیت 5 سال کی پابندی عائد کی گئی تھی،ذرائع کا کہنا ہے کہ اب شرجیل خان نے پی سی بی کو لکھے گئے اپنے خط میں اپنی غلطی کا اعتراف کرلیا، پابندی کی مدت ختم ہونے پر کرکٹ میں واپسی کے لیے انہیں پی سی بی کے زیر اہتمام بحالی پروگرام میں شرکت کرنا ہوگی،شرجیل خان کا شمار قومی ٹیم کے بہترین اور تیز رفتار بلے بازوں میں ہوتا تھا ۔