انڈونیشا کا پاکستانی تجارت کے لیے قابل تعریف اقدام

انڈونیشیا نے 20 پاکستانی مصنوعات پر 30 فیصد تک امپورٹ ڈیوٹی ختم کر دی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 5 دسمبر 2018 21:03

انڈونیشا کا پاکستانی تجارت کے لیے قابل تعریف اقدام
اسلام آباد (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05 دسمبر 2018ء) انڈونیشیا نے 20 پاکستانی مصنوعات پر 30 فیصد تک امپورٹ ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا نے پاکستانی مصنوعات پر 30 فیصد تک امپورٹ ڈیوٹی ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔انڈونیشیا نے 20 مصنوعات پر امپورٹ ڈیوٹی ختم کی ہے۔اس فیصلے کے مطابق آم پر 20 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی، ٹوٹا چاول پر 450 روپے فی کلو ڈیوٹی، ایتھائل الکوحل پر 30فیصد ڈیوٹی کے ساتھ تمباکو، ڈینم، وون فیبرک، ٹی شرٹس، جرسیوں، مردانہ ٹراؤزر، بیڈلینن سمیت 20اشیا پر ڈیوٹی ختم کردی ہے۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے احسن ملک نے بتایا کہ انڈونیشیا نے پام آئل کی اربوں مالیت کی درآمدات کو محفوظ بنانے کے لیے یہ قدم اٹھایا ہے۔انہوں نے یہ بتایا کہ کہ جلد ہی پاکستانی حکومت اس حوالے سے کسی بڑے بریک تھرو کا اعلان کر سکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ پاکستان پام آئل کی مارکیٹ میں انڈونیشیا کا بڑا خریدار ہے اور ہر سال ڈیڑھ بلین ڈالر کا پام آئل درآمد کرتا ہے۔

حال ہی میں پاکستان نے اس حوالے سے فیصلہ کیا تھا کہ وہ انڈونیشیا کی بجائے ملائشیا سے پام آئل خریدے گا جس کے بعد انڈونیشین حکومت کی جانب سے دیکھنے کو ملا ہے حالانکہ پاکستان اس طرح کاق معاہدہ فروری 2018 میں ہی انڈونیشیا سے کر چکا تھا۔یاد رہے کہ جنوری 2018 کے معاہدے کے حوالے سے بتاتے ہوئے اس وقت کے سیکرٹری تجارت یونس ڈھاگہ نے کہا تھا کہ مارکیٹ تک رسائی اہمیت کی حامل ہے، انڈونیشیا کی حکومت کو بتایا کہ ترجیحی تجارتی معاہدہ ہمارے مفاد میں نہیں اور اس سلسلے میں ہمیں کامیابی ملی ہے، چین پاکستان ایف ٹی اے پر بھی کام کر رہے ہیں۔

انھوں نے بتایاکہ انڈونیشیا نے آم پر 20 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی، ٹوٹا چاول پر 450 روپے فی کلو ڈیوٹی، ایتھائل الکوحل پر 30فیصد ڈیوٹی کے ساتھ تمباکو، ڈینم، وون فیبرک، ٹی شرٹس، جرسیوں، مردانہ ٹراؤزر، بیڈلینن سمیت 20اشیا پر ڈیوٹی ختم کردی ہے، پہلے سال ڈینم کی برآمدات 100 ڈالر تک بڑھائیں گے۔

متعلقہ عنوان :