پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا پانے والے شرجیل خان نے پی سی بی کو خط میں اپنے جرم کا اعتراف کرلیا

بدھ 5 دسمبر 2018 21:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2018ء) پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا پانے والے اوپنر نے پی سی بی کو خط میں اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

پی ایس ایل 2 کے آغاز پر سامنے آنے والے اسکینڈل میں شرجیل خان، خالد لطیف، شاہ زیب حسن اور محمد عرفان کے نام سامنے آئے تھے، پی سی بی اینٹی کرپشن ٹربیونل نے الزامات ثابت ہونے پر ان کو سزائیں سنائیں، کرکٹرز کی اپیلیں بھی مسترد ہوئیں، شرجیل خان پر ڈھائی سال معطلی سمیت 5 سال کی پابندی عائد کی گئی تھی۔

اوپنر نے چیئرمین پی سی بی احسان مانی سے ملاقات کی تاہم اس میں بھی وہ کوئی رعایت حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے، اب شرجیل خان نے پی سی بی کو لکھے گئے خط میں اپنی غلطی تسلیم کرلی ہے، پابندی کی مدت ختم ہونے پر کرکٹ میں واپسی کے لیے انہیں پی سی بی کے زیر اہتمام بحالی پروگرام میں شرکت کرنا ہوگی۔