Live Updates

فیصل واڈا نےفوج کی جانب سے منشور کی حمایت کا بیان غلطی قرار دے دیا

وزیراعظم عمران خان کا یہ کہنا فوج پی ٹی آئی منشورکیساتھ ہے یہ انکی زبان پھسل گئی تھی،فیصل واڈا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 5 دسمبر 2018 21:23

فیصل واڈا نےفوج کی جانب سے منشور کی حمایت کا بیان غلطی قرار دے دیا
اسلام آباد (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05 دسمبر 2018ء) وفاقی وزیر فیصل واڈا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فوج کی جانب سے تحریک انصاف کے مشور کی حمایت والا بیان وزیراعظم کی زبان پھسلنے کے باعث سامنے آیا کیونکہ وہ روایتی سیاستدان نہیں ہیں۔تفصیلات کے مطابق 2 روز قبل وزیر اعظم عمران خان نے صحافیوں کو انٹرویو دیتے ہوئے بہت سے امور پر بات چیت کرنے کے علاوہ صحافیوں کے سوالات کے جوابات بھی دئیے۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وقت پاک فوج پی ٹی آئی کے منشور کے ساتھ کھڑی ہے۔کرتارپور بارڈرکھولا تواس پر فوج ہمارے ساتھ کھڑی ہے۔ پاک فوج جمہوری حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔ خارجہ پالیسی سے متعلق میں خود فیصلے لیتا ہوں لیکن کوئی ایک فیصلہ ایسا نہیں جو میرا نہ ہوا اور تمام فیصلوں کے پیچھے فوج کھڑی ہے۔

(جاری ہے)

اس بیان نے ایک نئی بحث چھڑ دی تھی۔

مخالفین نے اس بیان کو لے کر وزیر اعظم پر خوب تنقید کی اور کہا کہ وزیر اعظم کا بیان ہی اس بات کی عکاسی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو حکومت کیسے ملی ہے۔وزیراعظم کے بیان کے بعد کچھ کہنے سننے کی گنجائش باقی نہیں بچتی۔اس پرحکومتی وزراء کی جانب سے وضاحتیں دینے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔وفاقی وزیر فیصل واڈا نے اس بیان کو لے کر کہا کہ عمران خان روایتی سیاستدان نہیں۔فوج جمہوری حکومت کے ساتھ ہے۔عمران خان کا یہ کہنا فوج پی ٹی آئی منشورکیساتھ ہے یہ انکی زبان پھسل گئی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم تنقید سننے کو تیار ہیں لیکن تنقید برائے اصلاح ہوذاتیات پرنہ ہو۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات