چین اسلام کورٹ ائرپورٹ مکمل کرنے میں پاکستان کی معاونت کیلئے تیار

چینی وفد نے سیکیورٹی میں اضافے کا مطالبہ کردیا،تھرکے اسلام کورٹ ائیرپورٹ کو جلد مکمل کیا جائے گا، سی پیک سے متعلق اہم اجلاس میں فیصلہ

بدھ 5 دسمبر 2018 21:40

چین اسلام کورٹ ائرپورٹ مکمل کرنے میں پاکستان کی معاونت کیلئے تیار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2018ء) چین اسلام کورٹ ائیرپورٹ کومکمل کرنے میں پاکستان کی معاونت کرے گا تاہم چینی وفد نے سیکیورٹی میں اضافے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔اس بات کا فیصلہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) سے متعلق اہم اجلاس میں کیا گیا جس میں چینی وزارت دفاع کیڈائریکٹرجنرل اور چینی وفد جبکہ پاکستانی وفد کی جانب سے سیکرٹری داخلہ سندھ، آرمی اورپولیس حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تھرکے اسلام کورٹ ائیرپورٹ کو جلد مکمل کیا جائے گا جبکہ چین سندھ پولیس کوجیمرزاوردیگرتکنیکی آلات بھی فراہم کرے گا۔اجلاس میں یہ بھی کہا گیا کہ سندھ پولیس کیافسران کا چین میں ٹریننگ کا سلسلہ آئندہ سال سے دوبارہ شروع کیاجائیگا۔چینی وفد کی جانب سے سی پیک منصوبوں پرفراہم سیکیورٹی پراطمینان کا اظہار کیا گیا جبکہ چینی وفد نیحالیہ واقعات کے پیش نظرمزید سیکیورٹی کا مطالبہ بھی کیا۔پاکستانی وفد نے کہا کہ چینی باشندے باقاعدگی سیاپنی نقل وحرکت سیآگاہ کیا کریں۔