سندھ میں گیس و تیل کے بڑے ذخائر دریافت

12ملین کیوبک فٹ سے زائد گیس اور 157 بیرل تیل یومیہ ملے گا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 5 دسمبر 2018 22:11

سندھ میں گیس و تیل کے بڑے ذخائر دریافت
اسلام آباد (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05 دسمبر 2018ء) سندھ کے شہر سانگھڑ کے نواحی علاقے میں گیس و تیل کے بڑے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ذخائر سے 12ملین کیوبک فٹ سے زائد گیس اور 157 بیرل تیل یومیہ ملے گا۔تفصیلات کے مطابق توانائی کی ضروریات پوری کرنے پاکستان بہت حد تک تیل اور گیس پر انحصار کرتا ہے۔پاکستان ہر سال اپنے زرمبادلہ کا کثیر حصہ تیل و گیس کی خریداری میں خرچ کر دیتا ہے ۔

تاہم اس حوالے سے پاکستانیوں کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ پاکستان کو اب تیل و گیس کی ضروریات پوری کرنے کے لیے غیرممالک پر کم انحصار کرنا ہوگا کیونکہ پاکستان کے پاس تیل و گیس کے بڑے ذخائر برآمد ہوئے ہیں۔سندھ کے شہر سانگھڑ کے نواحی علاقے میں گیس و تیل کے بڑے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔اس علاقے میں گیس و تیل کے شواہد ملنے کے بعد اگست میں اس منصوبے پر کام شروع کیا گیا تھا تاہم آج پاکستان پیٹرولئیم لمیٹڈ (پی پی ایل ) نے اپنے شراکت داروں گورنمنٹ ہولڈنگز (پرائیویٹ ) لمیٹڈ (جی ایچ پی ایل) اور ایشیا ریسورسز آئل لمیٹڈ (اے آر او ایل) کے ساتھ مل کر ضلع سانگھڑ، صوبہء سند ھ میں واقع گمبٹ سائوتھ بلاک میں تیل و گیس کی باقاعدہ دریافت کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ذخائر سے 12ملین کیوبک فٹ سے زائد گیس اور 157 بیرل تیل یومیہ ملے گا۔اس علاوہ علاقے سے پانی کے ذخائر بھی ملے ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ان ذخائر سے مستفید ہونے کے بعد پاکستان میں تیل و گیس کی طلب و رسد میں موجود فاصلہ کم ہوگا اور پاکستان اپنی ضروریات ان ذخائر سے بھی پوری کر سکے گا۔