ْکراچی سے پشاور تک نئی پٹڑی بچھائی جائیگی، 160کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ٹرین چلے گی ،شیخ رشید

ہم نے ایک دن میں 10کروڑ روپے کے ٹکٹ بیچے ہیں، سندھ کے عوام کیلئے مزید ٹرینیں بھی چلائی جائیں گی ،نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 5 دسمبر 2018 22:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2018ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کراچی سے پشاور تک نئی پٹڑی بچھائی جائیگی جس پر 160کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ٹرین چلے گی ،ہم نے ایک دن میں 10کروڑ روپے کے ٹکٹ بیچے ہیں، سندھ کے عوام کیلئے مزید ٹرینیں بھی چلائی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

بدھ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ہم نے سات فیصد کرایہ صاحب چیثیت لوگوں کیلئے بڑھایا ہے ریلوے پر 25سے 30ارب روپے کا قرضہ ہے ، ہم نے ریل گاڑیوں میں وائی فائی اور ٹریکر کی سہولت دی ہے۔

کراچی سے پشاور تک نئی پٹری بچھائی جائے گی جس پر 160کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ریل گاڑی چلے گی ، ہم نے ایک دن میں دس کروڑ روپے کے ٹکٹ بیچے ہیں ، عوام ہم پر اعتماد کریں ۔ 25دسمبر کو رحمان بابا کے نام سے نئی ٹرین شروع کی جارہی ہے جو 1350روپے میں پشاور سے کراچی تک لوگوں کو چھ گھنٹے کم وقت میں پہنچائے گی ۔ اگلا سال ریلوے کی ترقی کا سال ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے لوگوں کا براحال ہے ۔ ہم نے سندھ کے شہریوں کیلئے پہلے بھی ٹرینیں چلائی ہیں آگے بھی چلائیں گے ۔