Live Updates

مسلم لیگ ن ایک اور نشست سے ہاتھ دھو بیٹھی

عدالت سے نااہلی کے بعد خیبرپختونخوا اسمبلی سے ضیاء الرحمن کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 5 دسمبر 2018 23:34

مسلم لیگ ن ایک اور نشست سے ہاتھ دھو بیٹھی
اسلام آباد (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05 دسمبر 2018ء) خیبرپختونخوا اسمبلی سے ضیاء الرحمن کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے یہ قدم ضیاء الرحمن کی نااہلی کے بعد اٹھایا گیا۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی سے مسلم لیگ ن کی ایک اور نشست کم ہو گئی ہے۔عدالت کی جانب سے ضیاالرحمان کو جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار دیا گیا تھا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے ضیاالرحمان کی سیٹ کو خالی قرار دے دیا۔

خیبرپختونخوا اسمبلی سے ضیاء الرحمن کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لینے کے بعد پی کے 30 مانسہرہ کی نشست خالی قرار دے دی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جلد ہئ کے پی 30 مانسہرہ کی خالی نشست پر ضمنی انتخابات شیڈول کئیے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ اسی طرح کا جھٹکا مسلم لیگ ن کو پہلے قومی اسمبلی کے معاملے پر بھی لگ چکا ہے جہاں مسلم لیگ ن کو قومی اسمبلی کی نشست سے ہاتھ دھونا پڑا تھا۔

25 جولائی 2018 کے عام انتخابات میں این اے 91 سرگودھا سے مسلم لیگ ن کے ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے کانٹے دار مقابلے کے بعد محض چند ووٹوں سے تحریک انصاف کے امیدوار کیخلاف فتح حاصل کی تھی۔ محض چند ووٹوں سے شکست کھا جانے کے بعد تحریک انصاف کے امیدوار چودھری عامر سلطان چیمہ نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ بعد ازاں سپریم کورٹ کے حکم پر ریٹرننگ افسر نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی شروع کی۔جس میں تحریک انصاف کے امیدوار کو فاتح قرار دیا گیا۔                                                                                                       
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات