بل گیٹس نے پاکستان کا دورہ کرنے کی حامی بھر لی

مائیکروسافٹ کے بانی نے بدھ کے روز وزیراعظم سے ہونے والے ٹیلی فونک رابطے کے دوران پاکستان آنے کی حامی بھری

muhammad ali محمد علی بدھ دسمبر 23:38

بل گیٹس نے پاکستان کا دورہ کرنے کی حامی بھر لی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 دسمبر2018ء) بل گیٹس نے پاکستان کا دورہ کرنے کی حامی بھر لی، مائیکروسافٹ کے بانی نے بدھ کے روز وزیراعظم سے ہونے والے ٹیلی فونک رابطے کے دوران پاکستان آنے کی حامی بھری ۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی آئی ٹی کمپنی مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے پاکستان کا دورہ کرنے کے حامی بھر لی ہے۔ مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے بدھ کے روز وزیراعظم سے ہونے والے ٹیلی فونک رابطے کے دوران پاکستان آنے کی حامی بھری۔

اس سے قبل امریکی کمپنی مائیکروسافٹ کارپوریشن کے بانی اور بل اینڈ ملینڈا گیٹس فائونڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس نے پولیو کے خاتمے کے لئے وزیراعظم عمران خان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مختلف شعبہ جات میں اپنا تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس کے درمیان بدھ کو ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی۔ تقریباً 30 منٹ تک جاری رہنے والی اس گفتگو کے دوران وزیراعظم کے انسداد پولیو کے بارے میں فوکل پرسن بابر بن عطا بھی موجود تھے۔

بل گیٹس نے انتخاب جیتنے اور منصب سنبھالنے پر وزیراعظم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے پولیو کے خاتمے کی کاوشوں پر وزیراعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کیا اور مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔ گفتگو کے دوران پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے کو تقویت دینے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ وزیراعظم نے سماجی شعبے میں تعاون پر بل گیٹس کا شکریہ ادا کیا۔