ایبٹ آباد، فاطر العقل خاتون نے خود کو آگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

جمعرات 6 دسمبر 2018 11:51

ایبٹ آباد، فاطر العقل خاتون نے خود کو آگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2018ء) منڈیاں کے نواحی علاقہ ناڑی میں فاطر العقل خاتون نے خود کو آگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ پولیس کے مطابق ایبٹ آباد کے نواحی علاقہ ناڑی میں محمد ارشد کی اہلیہ نے خود کو آگ لگا دی جس سے وہ جھلس کر جاں بحق ہو گئی۔

(جاری ہے)

وقوعہ کی اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ میرپور پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ آئے اور نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل کی۔ متوفیہ کے لواحقین کی مطابق اس کا ذہنی توازن درست نہیں تھا۔ تھانہ میرپور میں مقدمہ درج کر کے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔