سمندر سے زمین کے حصول کے لیے تیاریاں دوبارہ شروع کر دی ہیں، جاپان

جمعرات 6 دسمبر 2018 13:23

سمندر سے زمین کے حصول کے لیے تیاریاں دوبارہ شروع کر دی ہیں، جاپان
ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2018ء) جاپان کی وزارتِ دفاع نے امریکی مرین کے فضائی اڈے کو منتقل کرنے کے لیے اوکیناوا میں سمندر سے زمین کے حصول کے لیے تیاریاں دوبارہ شروع کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق وزارت دفاع کے اوکیناوا میں واقع بیورو نے ناگو شہر کے نواحٰ علاقے ہینوکو کے ساحل کے نزدیک سمندر میں بھرائی کر کے زمین حاصل کرنے کے لئے بحری جہازوں پر مٹی اور ریت لادنے کا کام دوبارہ شروع کیا گیا جسے حکومت کی جانب سے نشاندہی کی گئی کہ مٹی اور ریت کو جہاز پر لادنے سے پہلے گودی کے نزدیک عارضی طور پر ذخیرہ کرنے کے لیے درکار دستاویزات جمع نہیں کرائی گئیں تھیں جس کے بعدکام کو عارض طور پر معطل کر دیا گیا تھا۔

وزیر دفاع تاکیشی اِیوایا نے کہا ہے کہ دستاویزی کارروائی کی ضرورت پر مرکزی اور مقامی حکومتوں کے موقف میں اختلاف ہے تاہم وہ سمندر سے زمین کے حصول کے کام میں تاخیر نہیں چاہتے۔

متعلقہ عنوان :