صوبائی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کرے گی‘وزیر بلدیات فرمان علی

جمعرات دسمبر 13:45

صوبائی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کرے ..
گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 دسمبر2018ء) صوبائی وزیر بلدیات و دیہی ترقی گلگت بلتستان فرمان علی نے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کرے گی ۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں صوبائی حکومت نے ریکارڑ ترقیاتی کام کروائے جس کی وجہ سے اپوزیشن والے بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیںاور صوبائی حکومت کے خلاف من گھڑٹ بیانات دے رہے ہیں ۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ جو لوگ اسمبلی میں موجود نہیں اور بلدیاتی انتخابات بھی جیت نہیں سکتے وُہ بھی صوبائی حکومت کے خلاف بیانات دے کر اپنا سیاسی قد اونچا کرنا چاہتے ہیں ۔