Live Updates

وزیراعظم عمران خان کی اپنی معاشی ٹیم کو شاباش

مخالفین برے حالات کی پیشگوئی کرتے رہے اگر برے حالات ہیں تو سرمایہ کاری کیسے آتی؟سوزکی،کوک، پیپسی اور ایگزون نے ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا کابینہ اجلاس سے خطاب

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 6 دسمبر 2018 13:07

وزیراعظم عمران خان کی اپنی معاشی ٹیم کو شاباش
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 دسمبر2018ء) وزیراعظم عمران خان کا کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مشکل حالات میں معاشی ٹیم نے اچھا پرفارم کیا جس کا اسپشل کریڈیٹ انہیں دینا چاہتا ہوں۔وزارت تجارت،وزارت خزانہ اور منصوبہ بندی نے برے حالات میں اپنا کردار ادا کیا۔وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ مخالفین برے حالات کی پیشگوئی کرتے ہیں۔

اگر برے حالات ہیں تو سرمایہ کاری کیسے آتی؟ آج سوزکی،کوک،پیپسی اور ایگزون نے ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے۔فونٹین والے ٹیکنالوجی ٹرانسفر کے لئے اسکول کھولیں گے اور ہمارے لوگوں کو تربیت دیں گے۔ان تمام چیزوں کا کریڈیٹ ہماری معاشی ٹیم کو جاتا ہے،مشکل حالات میں انہوں نے ایسا ماحول بنایا کہ لوگ سرمایہ کاری کرنے آ رہے ہیں اور سرمایہ کاری سے ہی ملک اوپر جاتا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ زلمے خلیل زاد کو امریکی صدر ٹرمپ نے افغان مفاہمتی عمل کے لیے بھیجا تھا مجھے خوشی ہوئی کہ زلمے خیلی داد سے ملاقات ہوئی۔میں 15 سال سے کہہ رہا تھا کہ افغان مسئلے کا حل مذاکرات میں ہے۔ہم افغانستان میں مفاہمتی عمل کے ذریعے امن قائم کرنے کی کوشش کریں گے۔شکر ہے کہ آج ہمارا اصل کردار سامنے آ رہا ہے۔اب دنیا اور امریکہ بھی تحریک انصاف کے موقف کی تائید کر رہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا امریکہ افغان مسئلے کے حل کے لے پاکستان کی مدد چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں افغانستان میں امن کے لیے پہلے بھی کوشش کرنی چاہئیے تھی۔پاکستان افغانستان میں امن کے لیے اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ انسانی ہمدردی کے تحت کرتاپور بارڈر کھولنے کا فیصلہ کیا۔سکھ کمیونٹی کے رد عمل پر خوشی ہوئی۔امید ہے کہ بھارت بھی اچھا رسپانس دے گا۔خوشی ہے کہ امریکہ بھی پاکستان کے موقف کی تائید کررہا ہے اور خوشی ہے کہ امریکہ سے مثبت بات چیت ہو رہی ہے۔ یمن میں قیام امن کے لیے سعودی عرب اور ایران سے بات کی
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات