جرمن سفیر کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات ،ْ

باہمی دلچسپی کے اہم علائی و عالمی امورپر تبادلہ خیال

جمعرات 6 دسمبر 2018 14:08

جرمن سفیر کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات ،ْ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2018ء) پاکستان میں جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر نے وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ جرمن سفیر نے علاقائی امن و استحکام کے حوالے سے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دور ان پاکستان اور جرمنی کے مابین دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت کے باعث دونوں ممالک کا سیاسی اور اقتصادی تعاون میں مزیداضافے پر اتفاق کیا گیا ۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے معروف جرمن کارساز واکس ویگن کی طرف سے پاکستان میں کار سازی کی صنعت لگانے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ یورپی یونین میں جرمنی پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے ۔