ضروری نہیں کہ دنیا کے لیے جو اچھا ہو وہ فیس بک کے لیے بہتر ہو،مارک زکربرگ
بانی فیس بک کا برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے سوشل میڈیاویب سائٹ کی خفیہ ای میلز جاری کرنے پر انکشاف
جمعرات 6 دسمبر 2018 14:18
(جاری ہے)
19 نومبر 2012 کو بھیجی گئی ایک ای میل میں مارک زکربرگ نے تھرڈ پارٹی ایپس کو پلیٹ فارم میں صارفین کے ڈیٹا تک رسائی کے حوالے سے بات کی۔انہوں نے لکھا کہ جو دنیا کے لیے اچھا ہوسکتا ہے وہ ضروری نہیں کہ ہمارے لیے بھی اچھا ہو ماسوائے اس صورت میں جب لوگ فیس بک پر واپس شیئر کریں اور یہ مواد ہمارے نیٹ ورک کی قدر بڑھائے، تو میرے خیال میں پلیٹ فارم کا مقصد فیس بک پر شیئرنگ بڑھانا ہے۔
اسی طرح 2016 میں فیس بک ایگزیکٹو اینڈریو بوس ورتھ نے اپنے ساتھیوں کے لیے تحریر ای میل میں فیس بک کی ترقی اور لوگوں کو ہر قیمت پر جوڑنے کا دفاع کیا، چاہے لوگ انتقال کر جائیں۔مارک زکربرگ نے 2012 میں جیسے رویے کا اظہار کیا وہ ان تک ہی محدود نہیں، ایک ای میل میں فیس بک کی سی او او شیرل سینڈبرگ نے اپنے باس سے اتفاق کیا۔جنوری 2013 کی ایک ای میل میں فیس بک کے ایک انجینئرزنے مارک زکربرگ سے رابطہ کرکے کہا کہ مخالف کمپنی ٹوئٹر نے اپنی وائن ویڈیو شیئرنگ ٹول کو متعارف کرایا ہے تاکہ صارفین کو فیس بک سے رابطہ کرسکے اور وہاں دوستوں کو تلاش کرسکے، اس انجینئر نے وائن تک رسائی کو ختم کرنے کا مشورہ دیا ، جس کی اجازت مارک زکربرگ نے دی۔یہ دستاویزات برطانوی پارلیمنٹ کی فیس بک کے حوالے سے قائم کمیٹی نے جاری کی ہیں اور اس کا کہنا تھا کہ فیس بک کو ڈیٹا رسائی کا معاملہ ختم کرنا ہوگا۔فیس بک نے فی الحال ان ای میلز کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ناسا کے سربراہ کا خلا میں چینی فوج کی موجودگی کا دعویٰ
-
سپیس ایکس نے مزید 23 سٹار لنک انٹرنیٹ سیٹلائٹ زمین کے گرد مدار میں بھیج دیئے
-
غریب ممالک کے قرضوں کے بوجھ کو تیزی سے کم کرنے کے حل موجود ہیں، اقوام متحدہ
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے آپریشن بحال، مسافروں کو نئی بکنگ کرانے کی ہدایت
-
اقوام متحدہ نے غزہ کے لیے 2.8 ارب ڈالر کی فنڈنگ کی اپیل کردی
-
عمان،سیلابی ریلے میں بیٹی کو سینے سے لگائے باپ کی ویڈیو نے دل دہلا دیئے
-
سعودی عرب میں ٹریفک چالان پر 50 فیصد رعایت کااعلان
-
غلط اندازہ اسرائیل ایران تصادم بڑھنے کا باعث بنا، امریکی میڈیا
-
زائرین کو 40 برس سے مفت چائے پلانے والے بزرگ کا انتقال
-
ترجمے کی مضحکہ خیز غلطی، بھارتی ریلوے اسٹیشن پرلگا بورڈ وائرل ہوگیا
-
کوڑے دان سے ملا سونے، ڈالرزسے بھرا بیگ ایرانی شہری نے مالک کو واپس کردیا
-
کینیڈا،سونے اورکرنسی کی سب سے بڑی چوری، بھارتی اورپاکستانی ملوث
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.