سعودی صحافی خاشقجی کے قتل پر مزید شواہد درکار ہیں، امریکی وزیر دفاع

مزید شواہد حاصل کرلیں گے، فی الحال انہیں علم نہیں کہ آگے کیا ہوگا، اور کسے قتل کا ذمہ دار قرار دیا جائے گا،گفتگو

جمعرات 6 دسمبر 2018 14:18

سعودی صحافی خاشقجی کے قتل پر مزید شواہد درکار ہیں، امریکی وزیر دفاع
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2018ء) امریکی وزیر دفاع جم میٹس نے کہاہے کہ جمال خاشقجی کے قتل پر کچھ کہنے سے پہلے مزید شواہد درکار ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صحافیوں سے گفتگو میں امریکی وزیر دفاع جم میٹس نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ حقیقت جاننے کے لیے مزید شواہد حاصل کرلیں گے، فی الحال انہیں علم نہیں کہ آگے کیا ہوگا، اور کسے قتل کا ذمہ دار قرار دیا جائے گا۔ادھر استنبول میں ترک عدالت نے سعودی ولی عہد کے سابق مشیر احمد العسیری اور سعود القحطانی کے وارنٹ جاری کیے ہیں۔ عدالتی دستاویز میں ملزمان کو قتل کا منصوبہ ساز قرار دیا گیا ہے، احمد العسیری جنرل انٹیلی جنس کے سربراہ تھے، جبکہ سعود القحطانی ولی عہد کے اہم مشیر تھے۔