سندھ ہائی کورٹ سکھر بنچ نے صفائی کی ابتر صورتحال پر دائر درخواست پر میئر سکھر کو طلب کر لیا

جمعرات 6 دسمبر 2018 14:28

سندھ ہائی کورٹ سکھر بنچ نے صفائی کی ابتر صورتحال پر دائر درخواست پر ..
سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2018ء) سندھ ہائی کورٹ سکھر کے جسٹس اقبال احمد پر مشتمل سنگل بنچ نے سکھر کے ایک شہری کی جانب سے سکھر شہر میں صفائی ستھرائی کی ابتر صورتحال کی بابت دائر کردہ ایک درخوات کی سماعت کے دوران اس ضمن میںجوابدہی کے لئے میئر سکھر کو طلب کر لیاہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ شہر میں صفائی ستھرائی کی صورتحال نہایت خراب ہے جس پر نوٹس لے کر سدباب کیا جائے۔

عدالت عالیہ نے سماعت کے موقع پر ڈپٹی کمشنر سکھر غلام مرتضی شیخ عدالت کے روبرو پیش ہوئے ۔ عدالت نے اپنی آبزویشن میں کہا کہ شہر میںگندگی کی صورتحال بہتر انتظامات نظر نہیں آرہی۔ ڈپٹی کمشنر سکھر کی جانب سے اس ضمن میں دیئے جانے والے جواب پر عدالت نے غیر تسلی بخش قراردیتے ہوئے اس معاملہ میں تفصیلی جواب دینے کے لئے میئر سکھر کو12دسمبر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :