․وزات منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات نے پی ایس ڈی پی کے تحت ایوی ایشن ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 44 کروڑ 35 لاکھ روپے جاری کردیئے

جمعرات 6 دسمبر 2018 14:37

․وزات منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات نے پی ایس ڈی پی کے تحت ایوی ایشن ڈویژن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2018ء) وزات منصوبہ بندی ،ترقی واصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں ایوی ایشن ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 44 کروڑ 35 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال میں 4 ارب 67کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے نیو انٹرنیشنل اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کے لئے 34 کروڑ 38 لاکھ، اسلام آباد میں کسانہ ڈیم کی تعمیر کے لئے 7 کروڑ، ڈی جی خان ایئرپورٹ پر سنگل بیرک تعمیر کے لئے 68 لاکھ، کراچی میں موسمی پیش گوئی کے حوالے سے ریڈار کی تنصیب کے لئے 50 لاکھ، ملتان میں موسمیاتی ریڈار کی تنصیب کے لئے 36 لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :