کابینہ ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 20 کروڑ 14لاکھ روپے جاری، راولپنڈی میں 200 بستر کے گائناکالوجی سنٹر کی تعمیر کے لئے 20 کروڑ شامل

جمعرات 6 دسمبر 2018 14:37

کابینہ ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 20 کروڑ 14لاکھ روپے جاری، راولپنڈی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2018ء) وزات منصوبہ بندی ،ترقی واصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میںکابینہ ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 20 کروڑ 14لاکھ روپے کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال میں ایک ارب 11 کروڑ 64 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے راولپنڈی میں 200 بستروں پر مشتمل گائناکالوجی سنٹر کی تعمیر کے لئے 20 کروڑ، قومی کھیلوں کے انعقاد کے لئے 14 لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔