سعودی عرب 2 مصنوعی سیارے کل فضا میں بھیجے گا

جمعرات 6 دسمبر 2018 14:45

سعودی عرب 2 مصنوعی سیارے کل فضا میں بھیجے گا
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2018ء) سعودی نیشنل سینٹر فار ٹیکنالوجی برائے مصنوعی سیارے نے کہا ہے کہ سعودی سیٹ A5 اور B5 کو 7 آج جمعہ المبارک کو فضا میں بھیجا جائے گا۔

(جاری ہے)

نیشنل سینٹر فار ٹیکنالوجی برائے مصنوعی سیارے کے ڈائریکٹر انجینئیر ماجد المشاری نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر بتایا ہے کہ سعودی عرب کے دونوں مصنوعی سیاروں کو لانچنگ پیڈ پر پہنچانے کی تمام تیاریاں مکمل ہیں اور انہیں مقامی وقت کے مطابق صبح 7بجکر 11 منٹ پر فضا میں بھیجا جائے گا۔ المشاری نے مزید کہا کہ سعودی عرب کے وژن 2030ء کو مدنظر رکھتے ہوئے سیاروں کی تیاری کے مراحل مکمل کئے گئے ہیں ۔