Live Updates

وزیراعظم عمران خان کا مڈٹرم انتخابات سے متعلق بیان

اپوزیشن جماعتوں کی نچلی سطح پر کارکنان کو متحرک کرنے کی تیاریاں، سیاسی جماعتوں کی قیادت کے نزدیک معاشی بحران اور عوام کی مایوسی کے پیش نظرآئندہ انتخابات کا اعلان کسی بھی وقت ممکن ہے،اپوزیشن جماعتیں تحریک بھی چلاسکتی ہیں۔ ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 6 دسمبر 2018 14:10

وزیراعظم عمران خان کا مڈٹرم انتخابات سے متعلق بیان
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06 دسمبر 2018ء) وزیراعظم عمران خان کے مڈٹرم انتخابات کی بات پر سیاسی جماعتوں نے نچلی سطح پر تیاریاں شروع کردی ہیں،سیاسی جماعتوں کی قیادت سمجھتی ہے کہ آئندہ انتخابات کا اعلان کسی بھی وقت ممکن ہے، چونکہ موجودہ حکومت عوامی و معاشی مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے،تمام طبقات حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں سے نالاں ہیں، اپوزیشن جماعتیں حکومتی پالسیوں کیخلاف تحریک بھی چلاسکتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ دنوں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کچھ ایسی باتیں کیں جنہوں نے اپوزیشن جماعتوں سمیت حکومتی اتحادی جماعتوں کو بھی تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔عمران خان نے واضح کہا کہ پاک فوج تحریک انصاف کے منشور کے ساتھ کھڑی ہے، اسی طرح انہوں نے جنوبی پنجاب کے صوبہ سے متعلق ایک سوال پر کہا کہ ضروری تونہیں مڈٹرم انتخابات بھی ہوسکتے ہیں، اسی طرح وزیراعظم عمران خان کے ایک اور جگہ کہا کہ قانون سازی کیلئے صدارتی آرڈیننس بھی لاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان کے ان بیانات سے سیاسی جماعتوں میں شدید تشویش پائی جارہی ہے کہ ایک جمہوری وزیراعظم کیسے کہہ سکتا ہے کہ فوج ان کی پارٹی کے منشور کے ساتھ کھڑی ہے جبکہ پاک فوج ملک کا آئینی ادارہ اور تمام سیاسی جماعتوں کی طرح ملک بھرکی عوام کیلئے معتبرادارہ بھی ہے۔کوئی ایک جماعت پاک فوج کواپنے منشور کے ساتھ کیسے جوڑ سکتی ہے؟ اسی طرح عمران خان کے جلد انتخابات سے متعلق بھی سیاسی جماعتیں مڈٹرم انتخابات بارے سوچنے پر مجبور ہوگئی ہیں کہ عمران خان کی موجودہ معاشی بحران کے تناظر میں اس طرح کا بیان دینے کا کیا مقصد ہے؟ جس پر سیاسی جماعتوں نے نچلی سطح پرپارٹیوں کو فعال بنانے کی تیاری شروع کردی ہے۔

تاکہ اگر کوئی اس طرح کا معاملہ ہوا توفوری طور انتخابات کیلئے تیار ہوں۔جبکہ صدارتی آرڈیننس کے بیان پر بھی مسلم لیگ ن ، پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔پیپلزپارٹی کے رہنماء شیری رحما ن نے کہا کہ حکومت کے غیرآئنی اقدام کی سینیٹ میں مخالفت کریں گے،حکومت کو واضح بتا دیں کہ سینیٹ میں اپوزیشن کی بھرپور قوت ہے، ہنگامی حالات میں آرڈیننس صرف 120 دن کے لیے ہوتا ہے،عدالتوں نے بھی کہا کہ صرف صدارتی آرڈیننس سے آپ کام نہیں کرسکتے۔

سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے آج یہاں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن آئندہ الیکشن کیلئے ہر وقت تیار ہے۔حکومت کا جلد انتخابات کا اعلان خوش آئندہ ہے۔ عوام چاہتے ہیں جلد الیکشن ہوں اور ان کی عوام دشمن حکومت سے جان چھوٹ جائے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات