شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج

جمعرات دسمبر 14:55

شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 دسمبر2018ء) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔جوڈیشل ایکٹوزم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں سپیکر قومی اسمبلی ،وفاقی حکومت اور نیب کو فریق بنایا گیا۔

(جاری ہے)

درخواست میں کہا گیا ہے کہ قانون کے تحت جسمانی ریمانڈ کی موجودگی میں ملزم رکن اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہوسکتے ۔پروڈکشن آرڈر جاری کرنے سے نیب کی تفتیش کا عمل متاثر ہوتا ہے۔شہباز شریف نے گزشتہ پروڈکشن آرڈرز میں پارٹی کے اجلاس کی صدارت کی ۔عدالت سپیکر قومی اسمبلی کو شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے سے روکنے کا حکم جاری کرے ۔