تھرکول منصوبہ ،ْسپریم کورٹ کا نیب کو ڈاکٹر ثمر مبارک کے خلاف تحقیقات کا حکم
اب تک 4 ارب 69 کروڑ خرچ ہوئے ہیں اور تقریباً پونے 5 ارب روپے خرچ ہونے کے باجود بجلی پیدا نہیں ہوئی ،ْ ڈپٹی اٹارنی جنرل آڈٹ رپورٹ آگئی ہے، نیب ایکشن لے، ثمرمبارک مند اور دیگر ذمہ داران کے خلاف ایکشن لیں ،ْ چیف جسٹس سیدھی بات ہے 4 ارب سے زیادہ ضائع ہوگئے، ذمہ دار ثمرمبارک مند ہے، انہوں نے بڑے بڑے دعوے کیے تھے، پاکستان کو مفت بجلی ملے گی ،ْریمارکس
جمعرات 6 دسمبر 2018 15:04
(جاری ہے)
اس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ اب تک 4 ارب 69 کروڑ خرچ ہوئے ہیں اور تقریباً پونے 5 ارب روپے خرچ ہونے کے باجود بجلی پیدا نہیں ہوئی۔
جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ثمرمبارک مند نے کہا تھا کہ بجلی سے ملک کو مالا مال کردوں گا، جو اربوں روپے لگے ان کا حساب کون دیگا۔اس پر ثمر مبارک مند نے کہا کہ ایک ارب روپے فزیبیلٹی پر لگ گیا، حکومت نے جاکر دیکھا کہ میرا منصوبہ چل رہا ہے اس کے بعد منصوبہ منظور ہوا، جس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ اس منصوبے کو چلانا سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے۔دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آڈٹ رپورٹ آگئی ہے، نیب ایکشن لے، ثمرمبارک مند اور دیگر ذمہ داران کے خلاف ایکشن لیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ سیدھی بات ہے 4 ارب سے زیادہ ضائع ہوگئے، ذمہ دار ثمرمبارک مند ہے، انہوں نے بڑے بڑے دعوے کیے تھے، پاکستان کو مفت بجلی ملے گی، اتنے روپے خرچ کرنیکے بعد منصوبہ بند کردیا گیا، اب ان کے پاس 20 بہانے ہوں گے۔انہوں نے ریمارکس دیے کہ تھرکول منصوبے کی جگہ سے لوگ سامان بھی اٹھا کرلے گئے، منصوبے سے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا گیا۔اس دوران ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے بتایا کہ حکومت سندھ منصوبے کی تمام چیزوں پر قبضہ کرنا چاہتی ہے جس پر چیف جسٹس نے اس حوالے سے وفاقی حکومت سے رجوع کریں۔بعد ازاں عدالت نے تھرکول منصوبہ نیب کو بھجواتے ہوئے حکم دیا کہ آڈٹ رپورٹ کی روشنی میں نیب ثمر مبارک اور دیگر ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرے۔عدالت نے تھرکول منصوبے پر وفاقی حکومت کو 6 ہفتے میں جائزہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں سال 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
-
رمضان شوگر مل ریفرنس کیس وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہبازکی حاضری سے معافی کی درخواست منظور
-
اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی قرارداد کو امریکہ نے ویٹو کر دیا
-
ایران پر اسرائیل کے حملے اور دھماکوں کے بعد پروازیں معطل
-
سٹاک مارکیٹ میں اضافہ غیر ملکی خریداروں کا بڑھتا ہوا رحجان ہے،محمد اورنگزیب
-
روس نے جرمن فاونڈیشن پر پابندی لگا دی
-
چین میں پاکستان کے سفیر کا دارالحکومت بیجنگ میں ہواوے کے نمائشی مرکز کا دورہ ، منصوبوں اور پاکستان کے ساتھ شراکت داری پر تبادلہ خیال
-
آرمی چیف جنرل عاصم منیرسے سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع میجر جنرل طلال بن عبداللہ الاوطیبی کی ملاقات
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل نے میزائل حملہ کیا‘امریکی میڈیا کا دعوی
-
پاکستان کی معیشت 2047 تک تین ٹریلین ڈالرتک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، سعودی سرمایہ کاروں کے لیے بینکاری اور سرمایہ کاری کے قابل منصوبے پیش کر یں گے، وزیرخزانہ محمداورنگزیب کی واشنگٹن میں ملاقاتوں ..
-
غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملہ، دہشتگرد حملہ آور پیدل چل کر گاڑی تک پہنچے،ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر
-
فیض حمید نے دھرنے کے دوران ملاقات میں استعفے کا کہا تھا ،زاہد حامد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.