مسلم لیگ ن قبل از وقت انتخابات کیلئے ہمہ وقت تیار ہے ،ْ نوازشریف

قبل از وقت انتخابات کی بات پر عوام نے خوشی کا اظہار کیاہے، عوام خوش ہیں کہ جلد ہماری جان چھوٹنے والی ہے ،ْسابق وزیر اعظم

جمعرات 6 دسمبر 2018 15:04

مسلم لیگ ن قبل از وقت انتخابات کیلئے ہمہ وقت تیار ہے ،ْ نوازشریف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے قائد سابق وزیر اعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن قبل از وقت انتخابات کیلئے ہمہ وقت تیار ہے ،ْقبل از وقت انتخابات کی بات پر عوام نے خوشی کا اظہار کیاہے، عوام خوش ہیں کہ جلد ہماری جان چھوٹنے والی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سابق وزیر اعظم نوازشریف نے احتساب عدالت میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قبل از وقت انتخابات کی بات پر عوام نے خوشی کا اظہار کیاہے، عوام خوش ہیں کہ جلد ہماری جان چھوٹنے والی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فافن کی رپورٹ کے مطابق 53حلقوں میں جیت کا مارجن مسترد ووٹوں سے کم ہے، رپورٹ سے ظاہر ہے کہ 53حلقوں میں دھاندلی ہوئی۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہم سنجیدہ سیاست کے قائل ہیں اور مسلم لیگ (ن) قبل از وقت انتخابات کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔نوازشریف نے آصف علی زرداری کے کرپشن کیسز پر بات کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ یہ تو اپنے اوپر عدم اعتماد کرنے والی بات ہے۔