Live Updates

عثمان ڈار نے خواجہ آصف کیخلاف مبینہ منی لانڈرنگ کے ثبوت نیب کو دیدئیے

عثمان ڈار کی جانب سے خواجہ آصف کی غیر ملکی سرمایہ کاری کا ریکارڈ بھی نیب حکام کے حوالے کیا گیا

جمعرات 6 دسمبر 2018 15:06

عثمان ڈار نے خواجہ آصف کیخلاف مبینہ منی لانڈرنگ کے ثبوت نیب کو دیدئیے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2018ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز عثمان ڈار نے خواجہ آصف کے خلاف مبینہ منی لانڈرنگ کے ثبوت نیب کو فراہم کردئیے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نیب اسلام آباد کے دفتر پہنچے جہاں انہوں نے نیب کی درخواست پر خواجہ آصف کے خلاف مبینہ منی لانڈرنگ کے ثبوت فراہم کردئیے۔

(جاری ہے)

عثمان ڈار کی جانب سے خواجہ آصف کی غیر ملکی سرمایہ کاری کا ریکارڈ بھی نیب حکام کے حوالے کیا گیا ہے جس میں سابق وزیر خارجہ اور ان کی اہلیہ کے غیر ملکی اکاؤنٹس میں بے نامی ٹرانزیکشنز کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔عثمان ڈار نے خواجہ آصف کے بطور وفاقی وزیر غیر ملکی کمپنی میں ملازمت اور تنخواہ کا خفیہ معاہدہ بھی نیب کے حوالے کیا ہے۔عثمان ڈار نے کہا کہ اقامہ اور غیر ملکی کمپنی میں ملازمت کی آڑ میں منی لانڈرنگ کی گئی، خواجہ آصف نے بطور وزیر پانی بجلی قومی خزانے کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات