برازیل،دنیائے تاریخ میں پہلی مرتبہ مردہ عورت کی بچہ دانی سے بچے کی پیدائش

مردہ جسم سے نکال کر ایک عورت میں ٹرانسپلانٹ کی گئی بیضہ دانی سے صحت مند بچی پیدا ہوئی ہے،ڈاکٹرز

جمعرات 6 دسمبر 2018 14:50

برازیل،دنیائے تاریخ میں پہلی مرتبہ مردہ عورت کی بچہ دانی سے بچے کی ..
سائوپالو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2018ء)پہلی بار مردہ جسم سے نکال کر ایک عورت میں ٹرانسپلانٹ کی گئی بیضہ دانی سے ایک صحت مند بچی پیدا ہوئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برازیل کے شہر ساؤ پالو میں 2016 میں 10 گھنٹے کے طویل آپریشن کے ذریعے بچہ دانی ایک 32 سالہ عورت میں ٹرانسپلانٹ کی گئی تھی کیونکہ یہ پیدائشی طور پر بچہ دانی سے محروم تھیں۔

اس سے پہلے بچہ دانی ٹرانسپلانٹ کرنے سے 11 بچے پیدا ہو چکے ہیں لیکن ان میں بچہ دانی عطیہ کرنے والی خواتین حیات تھیں جس میں ایک ایسی مائیں بھی شامل تھیں جنھوں نے بچہ دانی اپنی بیٹیوں کو عطیہ کی۔لیکن مردہ عورت کی بچہ دانی کو دوسری عورت میں پیوند کاری کرنے کے پہلے 10 تجربات ناکام ہو چکے تھے۔حالیہ تجربے میں ایک 45 سالہ خاتون نے بچہ دانی عطیہ کی جن کی موت دماغ کی شریان پھٹنے کے نتیجے میں ہوئی تھی لیکن ان کی بیضہ دان ٹھیک تھی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرز نے بیضہ دانی سے انڈے نکال کر ان میں والد کے سپرم داخل کیے اور انھیں بعد میں محفوظ کر دیا گیا۔ڈاکٹرز نے اس خاتون کے مدافعتی نظام کو کمزور کرنے کے لیے ادویات دیں تاکہ یہ نظام ٹرانسپلانٹ کی گئی بیضہ دانی کو مسترد نہ کریں اور نہ ہی اس کے خلاف مزاحمت کرے۔ٹرانسپلانٹ کے چھ ہفتے بعد اس خاتون کو ماہواری آئی اور سات ماہ خاتون کی بیضے دانی میں منجمد کیے گئے انڈے رکھ دیے گئے اور 15 دسمبر 2017 میں ان کے ہاں 2.5 کلوگرام کا صحت مند بچی پیدا ہوئی۔