Live Updates

عمران خان کے پہلے جلسے میں سرکاری نوکری سے استعفیٰ دینے والے شاعر

معروف شاعر فرحت عباس شاہ نے 22 سال تک عمران خان اور تحریک انصاف کو سپورٹ کرنے کے بعد ان کی حکومت سے نا امیدی کی وجوہات بتا دیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 6 دسمبر 2018 15:16

عمران خان کے پہلے جلسے میں سرکاری نوکری سے استعفیٰ دینے والے شاعر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 دسمبر2018ء) معروف شاعر فرحت عباس شاہ کا کہنا ہے کہ میں 22 سال سے عمران خان کو سپورٹ کرتا آ رہا ہوں میں ان سے بہت پیار کرتا ہوں۔میں نے میڈیا پر بیٹھ کر بھی ان کا بہت دفاع کیا ہے میں نے اپنی زندگی میں صرف ان کا فارم فل کیا ہے۔جب لاہور پریس کلب میں عمران خان کا پہلا جلسہ ہوا تھا تو میں نے اپنی نوکری سے استعفیٰ دیا تھا اور کہا تھا کہ آج سے میں ان کے لیے کام کروں گا۔

میں نے اس کے بعد سرکاری نوکری کی ہی نہیں۔لیکن اب وہ لوگ جو تحریک انصاف کو سپورٹ کرتے رہے ہیں ان کے لیے پریشانیاں بڑھتی جا رہی ہیں کیونکہ انہوں نے کہا تھا کہ ہم شیڈو کابینہ بنائیں گے لیکن انہوں نے تو ابھی تک اپنا 5 سالہ ایجنڈا ہی سیٹ نہیں کیا۔ہمیں حکومت کی طرف سے بتایا ہی نہیں جا رہا کہ یہ کس ڈائریکشن میں جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ریاست مدینہ میں اگر کسی کے پاس ضرورت سے زیادہ زمین ہوتی تھی تو وہ واپس لے لی جاتی تھی اور اس جگہ اس آدمی کو بٹھایا جاتا تھا جس کے پاس زمین نہیں ہوتی تھی لیکن آج کی حکومت نے غریبوں کو بے گھرکرنا شروع کرنا دیا ہے۔

تجاوزات والا اآپریشن دراصل ورلڈ بینک ایجنڈا ہے کہ آپ شہروں کو پرانی شکل میں لے کر آئیں،اور 2016ء میں اس کے لیے فنڈنگ بھی کی گئی۔یہ کہتے ہیں کہ ہم نے 36 ایکڑ زمین واگزار کروائی لیکن ان کو چاہئیے کہ ایک ایکڑ میں ہی مارکیٹ بنا کر ان غریب لوگوں کو روزگار دیں۔وزیراعظم کو چاہئیے کہ سود کا خاتمہ کریں اور کاروبار میں توازن پیدا کریں۔عمران خان باہر سے پیسہ ملک میں لانا ایجنڈا نہیں تھا انہوں نے تو غریبوں کے لیے کام کرنا تھا۔لیکن آج یہاں مچھلی بیچنے والا اور چنےبیچنے والا کہاں سے روزگار کمائے گا جسے یہاں سے اٹھا دیا گیا ہے۔عمران خان اس شخص کے ساتھ جہاز میں بیٹھتا تھا جس نے زمین تباہ کر دیں۔فرحت عباس شاہ نے مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے:
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات