ایبٹ آباد جناح روڈ ، موبائل فون شاپ پر ڈکیتی کی واردات

جمعرات دسمبر 15:20

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 دسمبر2018ء) ایبٹ آباد میں نامعلوم چور جناح روڈ پر موبائل فون شاپ سے ایک لاکھ روپے مالیت کے موبائل فون چوری کر کے فرار ہو گئے۔ متاثرہ تاجر کی رپورٹ پر کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

ایبٹ آباد شہر میں جناح روڈ پر گورنمنٹ ہائی سکول نمبر تین کے سامنے واقع موبائل شاپ میں نامعلوم چور گذشتہ رات دکان کے کنڈے توڑ کر داخل ہوئے اور دکان میں موجود ایک لاکھ روپے مالیت کے موبائل فون چوری کر کے لے اڑے۔

کینٹ پولیس نے متاثرہ دکاندار کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ ایبٹ آباد کی تاجر برادری نے شہر میں پے در پے چوریوں پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ شہر میں گشت نام کی کوئی چیز موجود نہیں ہے، چور آئے روز دکانیں لوٹ کر فرار ہو رہے ہیں اور پولیس نے اس سلسلہ میں مکمل طور پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔