Live Updates

یو سی کاکول ، چوہدری سجاول تحریک انصاف کے امیدوار نوید خان کے حق میں دستبردار

جمعرات 6 دسمبر 2018 15:20

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2018ء) کاکول سے ڈسٹرکٹ کونسل کے امیدوار چوہدری محمد سجاول تحریک انصاف کے امیدوار نوید خان کے حق میں دستبردار ہو گئے۔ ایبٹ آباد کی یونین کونسل کاکول کی سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری محمد صادق جو ڈسٹرکٹ کونسل کے امیدوار چوہدری محمد سجاول کے والد ہیں، کی رہائش گاہ پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں تحریک انصاف کے رہنما رکن قومی اسمبلی علی خان جدون نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چوہدری محمد صادق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ان کے صاحبزادے چوہدری محمد سجاول جو ضمنی الیکشن میں یونین کونسل کاکول سے ڈسٹرکٹ کونسل کی نشست سے امیدوار ہیں، تحریک انصاف کے امیدوار نوید خان کے حق میں دسبرداری کا اعلان کرتے ہیں اور نوید خان کی کامیابی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی علی خان جدون اور نوید خان امیدوار ڈسٹرکٹ کونسل نے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد صادق اور ان کے صاحبزاد چوہدری محمد سجاول کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات