انٹرنیشنل سپیکر ایوارڈ 2018ء کا اعزاز ایبٹ آباد کی عالہ ملک نے اپنے نام کر لیا

جمعرات دسمبر 15:20

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 دسمبر2018ء) انٹرنیشنل سپیکر ایوارڈ 2018ء کا اعزاز ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والی عالہ ملک نے اپنے نام کر دیا۔ کولمبو میں منعقدہ مقابلہ میں عالہ ملک نے یہ اعزاز جیت کر پوری دنیا میں ایبٹ آباد اور پاکستان کا نام روشن کیا،پاکستان زندہ باد کے نعروں سے فضاء گونج اٹھی۔

(جاری ہے)

کولمبو میں منعقدہ انٹرنیشنل سپیکرز مقابلوں میں دنیا بھر کے 62 ممالک نے شرکت کی جس میں پاکستان کے چاروں صوبوں سے بھی ایک ایک فرد نے حصہ لیا۔

ایبٹ آباد سے میڈیکل کی طالبہ عالہ ملک نے خیبر پختونخوا صوبہ کی نمائندگی کرتے ہوئے اعزاز حاصل کیا ،عالہ ملک کا کہنا ہے کہ جس وقت پاکستان کے قومی ترانے کی دھن بجی تو میرا سر بھی فخر سے بلند ہوا،اعزاز سے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن ہوا ہے، ہم نے دنیا کو پیغام دینا چاہتے ہیں پاکستان امن پسند ملک ہے اور دنیا بھر کے کھلاڑیوں کو پاکستان آ کر یہاں کھیلوں سمیت دیگر تقریبات میں حصہ لینا چاہئے۔