کوٹ نجیب الله کی محرومیاں دور کریں گے۔ ارشد ایوب خان

جمعرات 6 دسمبر 2018 15:20

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2018ء) چیئرمین ڈیڈک کمیٹی رکن صوبائی اسمبلی ارشد ایوب خان نے کہا ہے کہ کوٹ نجیب الله تاریخی اور ان کے حلقہ کا سب سے قدیم قصبہ ہے، اس قصبہ کی محرومیاں دور کی جائیں گی، ہم یہاں کے عوام کی خدمت عبادت سمجھ کر کریں گے۔ وہ گورنمنٹ سینیٹینیل ماڈل ہائیر سکینڈری سکول کوٹ نجیب الله میں یوم والدین کی رنگا رنگ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ ضلع ہری پور عمر خان کنڈی، سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر مردانہ تحصیل ہری پور اختر خان جدون، سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر مردانہ تحصیل خان پور چوہدری نذیر، صدر سبجیکٹ ایسوسی ایشن رضوان اعوان، چیئرمین ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کمیٹی ضلع ہری پور سردار ممتاز خان، تحصیل ممبر یونین کونسل کوٹ نجیب الله ملک عاطف مظفر، ویلج کونسلوں کے چیئرمین و ممبران، عمائدین علاقہ اور طلباء کے والدین کی بڑی تعداد شریک تھی۔

(جاری ہے)

ارشد ایوب خان نے کہا کہ دوران الیکشن انہیں انداز ہوا کہ کوٹ نجیب الله مسائل کا گڑھ ہے، انشاء الله بہت جلد یہاں چار کروڑ روپے کی ترقیاتی سکیموں پر کام شروع کروائیں گے جس میں 2 کروڑ 10 لاکھ میں سڑک سمیت 60 لاکھ روپے کی لاگت سے پینے کے پانی کی واٹر سپلائی سکیم اور ایک عدد کمیونٹی سنٹر شامل ہے جبکہ گلیوں کی پختگی کیلئے بھی رقم فراہم کی جائے گی۔