خیبر پختونخوا حکومت کا رائٹ ٹو سروس کمیشن کو فعال بنانے کا فیصلہ

جمعرات 6 دسمبر 2018 15:20

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2018ء) خیبر پختونخوا حکومت نے رائٹ ٹو سروس کمیشن کو فعال بنانے کا فیصلہ کیا ہے، کمیشن سے متعلق عوام میں آگاہی مہم شروع کر دی ہے۔ رائٹ ٹو کمیشن کا مقصد سرکاری خدمات کی فراہمی میں عوامی رہنمائی، تکالیف کا ازالہ اور متعلقہ افسران کو اس بات کا پابند بنانا ہے کہ وہ عوام کو بروقت مطلوبہ خدمات کی فراہمی یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار چیف کمشنر رائٹ ٹو پبلک سروس کمیشن خیبر پختونخوا مشتاق جدون نے بالاکوٹ میں منعقدہ پبلک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ رائٹ ٹو سروس کمیشن اس وقت 19 خدمات کی نگرانی کر رہا جس میں ایف آئی آر، ڈومیسائل، ڈرائیونگ لائسنس، نقشہ مکانات، فرد جائیداد، صفائی و دیگر خدمات شامل ہیں۔ عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت سے ڈپٹی کمشنرز کو ضلعی کمیٹیوں کا چیئرمین منتخب کیا ہے۔